ہالینڈ میں عجائب گھروں اور کنسرٹ ہال کی انتظامیہ نے کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں بیوٹی سیلونز اور جم میں تبدیل کردیا۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عجائب گھروں اور میوزک کنسرٹس کو بند رکھا ہے۔حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے لئے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے معروف وان گوغ عجائب گھر میں باقاعدہ 2 حجاموں نے لوگوں کے بال کاٹے اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔حجام کے ایک گاہک نے کہا کہ وہ اس لیے آیا ہے کیونکہ وہ فن کا حامی تھا۔ہالینڈ کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عام دکانوں ، حجام اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے شعبے تو کھلے رکھے ہیں لیکن عجائب گھر اور میوزک کنسرٹس ہال بند کردیئے گئے ہیں، یہ عمل سراسر غیر منصفانہ ہے۔وان گوغ عجائب گھر کی ڈائیریکٹر ایمیلی گورڈن کر کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج صرف یہ بتانے کے لیے ہے کہ عجائب گھر بھی محفوظ ہیں اور انہیں عوام کے لیے کھلا رہنا چاہیے۔ایمسٹرڈیم کی میئر نے ہمیں اس کی اجازت نہیں دی لیکن صرف اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ Square Adsence 300X250