یہ پتھر بارش کے ان قطروں سے بنتا ہے جو قبرستان میں گرتے ہیں ۔۔ جانیے اس قیمتی پتھر سے متعلق کچھ اہم معلومات

image

دنیا بھر میں کئی قیمتی پتھر پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر کے بڑے پہاڑ یا پھر کچھ پتھر غاروں اور چٹانوں کے اندر بھی پائے جاتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا انوکھا پتھر بھی دنیا میں موجود ہے جس کا نہ تو کوئی پہاڑ ہے اور نہ ہی کوئی چٹان ہے۔ بلکہ یہ پتھر تو بارش کے ان قطروں سے تخلیق پاتا ہے جو نجف کے قبرستان میں گرتے ہیں۔

عراق کے شہر نجف میں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان موجود ہے۔ جو 1,485.5 ایکڑ پر موجود ہے جس میں اندازے کے مطابق 5 ملین سے زائد قبریں موجود ہیں۔ دُرِ نجف ایسا قیمتی پتھر ہے جو سب سے زیادہ فروخت کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اس پتھر کو '' جواہرات کا جواہر'' بھی کہا جاتا ہے۔

یہ پتھر عموماً '' سوق الکبیر'' میں فروخت ہوتا ہے جو نجف شہر کا قدیم ترین بازار ہے۔ یہ عراق کا پرانا اور مقامی بازار ہے۔ درِ نجف زیادہ تر یہاں سے خالص حالت میں ملتا ہے۔ شاہ شمس التبریز بھی اس پتھر کا استعمال کرتے تھے۔ یہ عالمی مارکیٹ میں 5 سے 10 ہزار کے درمیان بھی دستیاب ہے اور 3 سے 4 ہزار روپے میں بھی مل جاتا ہے۔

اس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا۔ یہ بالکل بارش کے قطروں کی طرح ہوتا ہے جو قریب سے دیکھنے میں شیشے کی طرح چمکتا ہے۔ اکثر لوگ اس کی انگھوٹیاں، گلے کے لاکٹ اور ہاتھوں کے بریسلیٹس بنوا کر پہنتے ہیں۔

دُرِ نجف کو نجف کا موتی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری زبانوں میں جسے حجرِ کریم، محی نجف در النجف، دور اے نجف، دور النجف یا نجف کہا جاتا ہے۔ یہ تمام نام ایک ہی پتھر کے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.