مقبوضہ کشمیر: مظلوم کشمیریوں نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن کے موقع پر یوم سیاہ اور ہڑتال منانے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر صدائے مظلوم کی طرف سے پوسٹر مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے ہیں جس میں ہندوستان کے یومہ جمہوریہ کے دن پر 26 جنوری کو یوم سیاہ اور ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام اس دن دنیا کو اس بات سے آگاہ کرانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کشمیر میں جبری قبضہ اور 12 لاکہ فوجیوں کے ساتھ ایک بھی کشمیری نے ہندوستان کے جبری قبضہ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہیدرپورٹ کے مطابق کشمیری عوام اس دن دنیا کو ایک ریفرنڈم کے زریعے یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ 74 سالوں کے ہندوستان کی ظلم و بربریت قتل غارت گری کے باوجود ایک بھی کشمیری اپنی پیدائش حق خودارادیت کیلئے دستبردار نہیں ہوئے ہیں۔کشمیری عوام نے ہندوستان سے مکمل آزادی تک جہدوجہد جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے 26 جنوری سے قبل ہی سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے جبکہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ہرسال کشمیریوں کے لیے مزید پریشانیوں اور مشکلات کا باعث بن جاتا ہے جبکہ ہرسال کی طرح امسال بھی قابض بھارتی انتظامیہ نے 26جنوری سے کئی روز قبل مقبوضہ وادی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر کی معاشی تباہی کیلئے لاک ڈاؤن لگارہا ہے،حریت کانفرنسکے ایم سروس کا کہنا ہے کہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر مسافروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام کی جامہ تلاشی کا عمل جارہی ہے جبکہ ان کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ Square Adsence 300X250