پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے گانے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام مداحوں کے لیے جاری کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔
گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ اس مرتبہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ گانا بہت مزے کا بنایا ہے، جبکہ اس کا لیول ہے۔ Square Adsence 300X250