مردہ مچھلی سمندر میں پھولنے لگی ۔۔ کراچی کے چرنا جزیرے پر تیرتی مردہ وہیل مچھلی کی ویڈیو وائرل

image

پاکستانی سمندر میں اکثر و بیشتر جنگی مشقیں ہی کی جاتی ہیں، یا پھر بھارتی دراندازی کی خبریں سامنے آتی ہیں، لیکن سمندری حیاتیات سے متعلق ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو آپ کو بھی افسردہ کر دے گی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ ایک مردہ وہیل مچھلی کے بارے میں بتائیں گے۔

دراصل کراچی کے چرنا آئی لینڈ کے پاس سمندر میں ایک وہیل مچھلی مردہ حالت میں سمندری سطح پر تیر رہی تھی، جسے مقامی ماہی گیروں کی جانب سے موبائل میں ریکارڈ کیا گیا۔

یوں اس طرح پاکستانی سمندر میں سمندری حیات کا مردہ پایا جانا تشویش کی بات ہے مگر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معظم خان کے مطابق عین ممکن ہے وہیل مچھلی سمندر میں طغیانی کے باعث، یا کسی جہاز سے ٹکرانے یا پھر جال میں پھنس جانے کی وجہ سے مری ہو۔ واضح رہے تین ماہ قبل اسی مردہ وہیل کی نسل کی ایک وہیل اورماڑہ میں نظر آئی تھی، جبکہ یہ رواں سال کی پہلی وہیل ہے جو کہ مردہ پائی گئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرنا آئی لینڈ کے پاس وہیل سمندری سطح پر تیر رہی ہے، جبکہ ویڈیو میں وہیل کا پھولا ہوا حصہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پھولا ہوا حصہ اس وہیل مچھلی کی زبان ہے۔

اس سے پہلے 2012 میں بھی ایک دیوہیکل وہیل مچھلی مردہ پائی گئی تھی، جسے مچھیروں نے کراچی فش ہاربر منتقل کیا تھا۔

سمندر مردہ چیز اپنے اندر نہیں رکھتا:

سمندر ہمیشہ ہی کسی مردہ چیز کو اپنے اندر نہیں رکھتا ہے، اس ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.