انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعام دینے کا اعلان

image

علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں کو یہ رقم بینکو ں کے ذریعہ پہنچائی جائے گی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس تناظر میں انٹرمیڈیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی اور ضروری معلومات پر مبنی پروفارما بھر کر بروز جمعرات 28اپریل 2022ء تک اپنے کالجوں میں جمع کروادیں، تمام تعلیمی ادارے اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں کی مارکس شیٹ کی کاپی اور پروفارما فوری طور پر انٹربورڈ کراچی کو بھجوانے کے پابند ہوں گے۔ طلبہ و طالبات یہ پروفارما بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi سے حاصل کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.