خود کمانا اور کھانا آپ کی فطرت نہیں ۔۔ ماڈل ایان علی عمران خان برس پڑیں

image

ملک میں اس وقت سیاستدان جہاں ایک دوسرے کو باتیں سنانے میں مصروف ہیں تو انہی حالات میں ملک کی مشہور ماڈل آیان علی بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ عمران خان شاید اپنی یہ 2 عادات مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔

اور وہ 2 عادتیں یہ ہیں کہ میرے نام پر ٹی آر پی کمانا( کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)، اب بات کرتے ہیں دوسری عادت کی تو ایان علی نے یہ بھی کہا کہ ان کی دوسری عادت یہ ہے کہ جھوٹ بولنا( کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔

واضح رہے کہ اسی بیان میں انکا مزید یہ کہنا تھا کہ عمران خان 4 سال وزیراعظم رہے ، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر ان کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.