اسلام آباد: گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

image

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو تھانہ کھنہ کی حدود بند کھنہ روڈ کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی عمر 20 سال ہے، اس نے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ ایک الیکٹرانکس کی دکان پر بطور سیلز مین کام کرتا رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ایک لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا، تاہم لڑکی کی جانب سے مزاحمت پر دونوں کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہو گئی۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن نے صورتحال دیکھ کر مداخلت کی اور لڑکی کو بچانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق گروپ کیپٹن کی مداخلت پر ملزم مشتعل ہو گیا اور اس نے گاڑی میں موجود افسر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US