عیسائی برادری کے تحفظات ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دینگے، وزراعلیٰ پنجاب

image
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عیسائی برادری کے تحفظات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی اور عوامی جگہ پر جلسہ کرلے لیکن وہ پرائیوٹ گہ ہے وہان ہر گز جلسے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے ان سے رات کو تین گھنٹے مذاکرات کیے عیسائی برادی کے تحافظات ہیں، وہ پرائیوٹ جگہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کوئی پبلک پلیس پر کرلیں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان خون خرابہ چاہتا ہے ۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کرنے پر مسیحی برادری نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

 اس حوالے سے مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں اتنی شرم نہیں کہ یہ عبادت گاہ کو جلسہ گاہ بنا رہے ہیں، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ ہم اقلیتی ضرور ہیں لیکن جانور نہیں کہ جس طرح چاہو گے گھسیٹو گے، ۔

مسیحی برادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے۔

خیال رہے کہ مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کے جلسے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جس پر عدالت نے انتظامیہ کو گرائونڈ خالی کرانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں2 mins agoشہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی

لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز...

11 mins agoفاشسٹ حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ...

14 mins agoحقیقی آزادی کا سفر ہماری گرفتاریوں سے نہیں رکے گا، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا...

19 mins agoآصف زرداری کے خلاف نیب کی اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں نیب...

24 mins agoپاکستان  اور چین کا رشتہ لازوال ہے  جو کبھی کمزور نہیں ہوگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین...

27 mins agoبوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

  بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.