گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت

image

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج کے جلسے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی این او سی کو 37 شرائط کے ساتھ مشروط کیا ہے۔ جن میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جلسے میں اہم ملکی اداروں کے خلاف بات نہیں کی جائے گی۔

این او سی میں شامل کردہ شرائط کے مطابق سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی اور جلسہ پرامن ہو گا۔ کسی کی تشہیری بینرز یا پارٹی پرچم کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

جلسے کے بعد اسٹیڈیم گراؤنڈ کی بحالی کے لیے جلسہ انتظامیہ پابند ہو گی۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.