کراچی:9ویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ آؤٹ،سوشل میڈیا پروائرل

image

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جمعرات 19 مئی کو نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ وقت سے قبل آؤٹ ہوگیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ میں وقت سے قبل پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار رہی۔ نویں جماعت کا بائیولوجی کو پرچہ طلبہ کے واٹس ایپس پر آگیا جس کے بعد یہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوتی۔

اس سے قبل کراچی میں بدھ 18 مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا اور علی الصبح سے ہی سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا۔منگل 17 مئی کو نویں جماعت کا ہونے والا پہلا پرچہ ( کمپیوٹر اسٹیڈیز) بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 بھی کسی کام نہ آ سکی ہے۔ نقل کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی تھی، جب کہ موبائل فون بھی امتحانی مراکز میں ساتھ لانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.