گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر۔۔ محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی

image

گرمی کا موسم عروج پر ہے جس کے باعث لوگ بارش کی دعائیں کرنے لگے ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 19 مئی جمعرات کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں انٹری دینے والا ہے جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔

جن شہروں میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد جھگنگ، کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث تپتی گرمی میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب سندھ میں بارش کا ابھی تک کوئی امکان نہیں ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.