حکمران لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے، جلد اہم فیصلے ہوں گے،شیخ رشید

image

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے۔ جلد اہم فیصلے ہوں گے۔ ایساحل نکالا جائے گاکہ معاشی ،سیاسی اور انتظامی بحران سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران عمران خان کے لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے۔سیاسی اندازے کے مطابق 31مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں۔ اہم فیصلوں کے لیے 2،4دن اوپر نیچے بھی ہوسکتےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کبھی اپنے شہریوں پر گولیاں نہیں چلائے گی۔پاک فوج ملکی معیشت تباہ ہوتے نہیں دیکھے گی ۔ایسا حل نکالا جائے گاکہ معاشی ،سیاسی اور انتظامی بحران سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کررہی ہے۔حکمرانوں کی کوشش ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں پیٹرول ،گیس اور بجلی کا مسئلہ ان سے حل کروائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے جو سوچا ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ یہ اپنے ہی جال میں پھنس گئے ہیں۔حکمرانوں نے جو کھڈا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گرگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے۔یہ لوگ تو آئے ہی اپنے کیسز ختم کرنے کےلیے تھے۔سپریم کورٹ نے نیب ،ایف آئی اے اوراےاین ایف میں کیسز کے خاتمے کی سازش ناکام بنادی۔ان کو عنقریب جیلوں کےمنہ دیکھنے ہوں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.