زمین پر بیٹھی ہیں مگر ہمت نہیں ہاری ۔۔ حکومت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے گرما گرم سیاسی ماحول میں جہاں حکومت اور عمران خان کے درمیان بیانات کی جنگ جاری تھی اب وہیں حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں سابق وزیر صحت پنجاب کو سڑک پر تھک ہار کر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہرے کپڑوں میں سر پر دوپٹہ اوڑھے ڈاکٹر یاسمین راشد اگرچہ کینسر کی مریضہ ہیں لیکن حکومت وقت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہیں، دوسری جانب اسی ویڈیو میں دیگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عین ممکن ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کے گھر بھی پولیس کی جانب سے داخلے کی کوشش کی گئی ہو، لیکن اس حوالے سے تصدیق شدہ ذرائع سے خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

مگر حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض سے نکل کر آنے والی سابق وزیر صحت پنجاب کے ساتھ اس طرح کا رویہ تشویشناک ضرور ہے، لیکن وہیں یاسمین راشد کا پُر امن طریقے سے اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.