جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے تختہ دار بھی قبول کیا ہے، آصف علی زرداری

image

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت ان تمام سیاسی کارکنوں ، طالب علموں، مزدوروں اور صحافیوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 1973ء کے آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے شہادتیں قبول کیں، کوڑے کھائے، جبر اور تشدد برداشت کیا۔

5جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا، جب بھی آئین اور جمہوریت پر حملہ ہوا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آئین اور جمہوریت کا بھرپور دفاع کیا۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک اور عوام کے لئے مشکلات بھی برداشت کی ہیں اور مشکل فیصلے بھی کئے ہیں، ملک اور عوام آج ایک بار پھر مشکلات سے نکل کر درست سمت کی طرف گامزن ہے، ملک کی تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھا ہو کر اتفاق رائے سے فیصلے کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

جمہوریت ہمیں کبھی بھی تحفے میں نہیں ملی، جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے تختہ دار بھی قبول کیا ہے، جیالوں نے بارودی سرنگوں کو بھی عبور کیا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو فتحیاب کیا ہے۔

یہ انتہائی حوصلہ افزا امر ہے کہ پوری قوم 1973ء کے آئین پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کر رہے ہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے افکار کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کرکے ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.