ارمانوں سے بنایا گھر بکنے سے 2 گھنٹے پہلے قسمت مہربان ہوئی ۔۔ 1 کروڑ کا مالک بننے کے بعد اس نے لوگوں کو کیسے متاثر کیا؟

image

مجھے 50 لاکھ قرض دینا تھا جس کیلئے میں بینک اور رشتےداروں سے پیسے مانگتا تھا ۔ یہ الفاظ ہیں خوش نصیب محمد باوا کے جو پچھلے ایک سال سے لاٹری لگنے کے انتظار میں بیٹھے تھے۔

مگر اب جب انہیں لاٹری نکلتی ہوئی نہیں دیکھائی دی تو انہوں نے اپنا خوابوں کا محل بیچنے کا سوچ لیا جس کی وجہ سے یہ بہت پریشان رہتے تھے۔

مگر ہوتا وہی ہے جو قسمت کو منظور ہوتا ہے۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک پڑھا ہے بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی کی سنی گئی اور گھر بکنے سے 2 گھنٹے پہلے اس کی 1 کروڑ کیلاٹری نکلی جس کی خبر اسے دوست نے فون کر کے دی۔

جس سے اس کے دل کو تسلی ملی اور اس نے اپنے گھر کی فروخت فوراََ روک دی۔ محمد باوا کہتے ہیں کہ لاٹری نکلنے کی خبر سننے کے بعد سے ہی میرے گھر پر قرضہ مانگنے والے نہیں آتے۔

کیونکہ انہیں یقین آ گیا ہے کہ میرے پاس اب انہیں دینے کیلئے رقم ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں لاٹری کی فروخت جائز نہیں ہے لیکن تاہم ریاست کیرالہ اور کچھ دیگر ریاستوں میں حکومت کی طرف سے اس کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.