ندا یاسر نے مجھے اکیس تھپڑ مارے۔۔۔پاکستانی اداکار جنہوں نے اداکاری میں اصلی چوٹیں کھائیں

image
ندا یاسر نے مجھے اکیس تھپڑ مارے۔۔۔پاکستانی

 اداکار جنہوں نے اداکاری میں اصلی چوٹیں کھائیں

 x یہاں محنت نا کی جائے تو نام بھی اتنی آسانی سے نہیں ملتا۔۔۔ ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اداکاری کے دوران ایسی کئی تکالیف دیکھیں جسے دیکھنے والا شاید محسوس نا کرسکے لیکن انہوں نے خود پر جھیل لیں- عدنان شاہ ٹیپو اداکار عدنان شاہ ٹیپو ایک انتہائی منجھے ہوئے اداکار ہیں۔۔۔انہوں نے انڈسٹری میں چوبیس سال کا عرصہ لگایا ہے اور ایسا بہت سا وقت تھا جب انہوں نے بغیر کام کے یا پھر اس کام کے ساتھ گزارا جو ان کے مطلب کا نہیں تھا۔۔۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان کی شکل کی وجہ سے انہیں ہیرو نہیں لیا جاتا۔۔۔ یہاں جو حسین ہے وہی ہیرو ہے ۔۔۔عدنان شوہ ٹیپو کو ایک ڈرامے کی شوٹ کے دوران ندا یاسر نے تھپڑ مارنا تھا۔۔۔ندا یاسر نے جب پہلی بار تھپڑ مارا تو وہ بھی بہت جاندار تھا کیونکہ ندا کا ہاتھ کافی بھاری ہے، لیکن ری ٹیک کی وجہ سے وہ ہاتھ اکیس بار اٹھایا گیا اور ٹیپو نے یہ سین کرنے کے لئے خود پر جبر کیا۔ فیصل قریشی اداکار فیصل قریشی کی لازوال اداکاری کے تو سب ہی دیوانے ہیں اور اس بات سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ انڈسٹری میں اس وقت ان جیسی جاندار اداکاری مشکل ہی ہے۔ فیصل قریشی اپنے ہر کردار میں اتنا ڈوب جاتے ہیں کہ پھر انہیں نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔ڈرامہ ’’مقدر‘‘ کی شوٹ کے دوران جہاں وہ ایک سیاسی شخصیت بنے تھے ان کو ایک سین میں گولی لگتے ہوئے دکھانی تھی۔۔۔جو گولی ان پر چلائی گئی وہ تھی تو ربڑ کی لیکن وہ ان کو سچ مچ میں لگ گئی اور ان کی پیٹھ پر باقاعدہ خون نکلنے لگا۔۔۔ لیکن فیصل نے اپنا سین مکمل کروایا اور اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کی قیصر نقوی اداکارہ قیصر نقوی ایک بہت سینئر آرٹسٹ ہیں اور ان کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ جوانی میں بیوہ ہونے کے بعد اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لئے انہوں نے دن رات اداکاری کرکے پیسے بنائے اور کبھی ان کی طرف سے کسی کو شکایت نہیں ہوئی۔۔۔ عمر کے ایک حصے میں آکر مختلف بیماریوں کے باوجود قیصر نقوی شوٹ پر آتی رہیں اور ایک دن ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ کیاری پھلانگتے ہوئے گر گئیں۔۔۔ قیصر نقوی کو اس چوٹ نے آج تک بستر پر رہنے پر مجبور کردیا ہے-


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.