اسلام آباد: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا

image

اسلام آباد: نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

جی سکس ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا جلوس لال کوارٹر چوک پر پہنچ کر منزل لے گا، جلوس اگلی منزل ون ٹو سٹاپ ہوگی جہاں لنگر حسینی کا وسیع انتظام کیا جائیگا، جلوس کے راستے میں سبیل علی اصغر و سبیل سیدہ سکینہ کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔

باجماعت نماز مغربین سکول سٹاپ میلوڈی چوک میں ادا کی جائیگی، نماز مغربین کے ساتھ ہی جلوس نیو آبپارہ سے ہوتا ہوا میلوڈی شہدا چوک پہنچے گا۔

جلوس پولی کلینک چوک،سروس روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.