وفاق اور صوبوں کے درمیان اشتراک کی کوشش، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی وزرا اعلی کو خط لکھ دئیے گئے

image

قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی وزرا اعلی کو خط لکھ دئیے گئے، وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں۔

احسن اقبال کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلی کو خطوط بھجوا دئیے گئے، وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردار تنویر الیاس اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں، احسن اقبال نے ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراعلی ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

احسن اقبال کے خط کا متن ہے کہ ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے، سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، اشتراک عمل سے سیلاب زدگان کی مدد کا عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا: احسن اقبال کا خط


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.