شہناز گل اور سلمان خان میں لڑائی؟بھارتی فلم انڈسٹری سے مداحوں کیلئے بُری خبر

image
ممبئی(نیوزڈیسک)معروف اداکارہ شہناز گل نے بالی وڈ سپر اسٹار اور بگ باس کےمیزبان سلمان خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی فلم  ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں، انھیں اب اس فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ ٹیلی چکر نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہناز  اب سلمان کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی تاہم رپورٹس میں کسی قسم کی وجہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب اگر انسٹاگرام کی بات کی جائے تو  11.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ شہناز گِل اپنے اکاؤنٹ سے صرف 11 شخصیات کو فالو کر  رہی ہیں جن میں سلمان خان شامل نہیں ہیں۔سلمان خان جن کے انسٹاگرام پر 53.3 ملین فالوورز  ہیں، انہوں نے بھی شہناز گل کو فالو نہیں کیا ہوا۔خیال رہے کہ شہناز گل نے بگ باس کے 13ویں سیزن میں شرکت کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی ملی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ناصرف لوگوں کی پسندیدہ بن گئیں بلکہ انہیں سلمان بھی کافی پسند کرتے تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.