شہباز گل کی تھانے میں حالت کیسی ہے، تازہ ترین تصاویر نے تہلکہ مچادیا

image
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ تصویر میںڈ یکھا جا سکتاہے کہ شہباز گل لاک اپ میں گندے فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ فرش پر نہ کوئی دری ہے نہی چادر ۔۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔۔ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.