مزید گرفتاریوں کیلئے ہو جائیں تیار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاک فوج کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف تحقیقاتجاری ہیں۔وزیر داخلہ نے آج جوائنٹ انکوائری ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور ٹیم کے ممبران شریک ہوں گے۔وزارت داخلہ نے جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تشکیل نو کی تھی۔ایف آئی آئی کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب تک کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دے گا ۔اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ،تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات بھی دی جائیں گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ،پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کریں گے۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سٹی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہوں گے۔ادھر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔ پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.