کامن ویلتھ گیمز کے بعد دو پاکستانی باکسرز لاپتہ

image

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے بعد سے دو قومی باکسرز سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ لاپتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے دونوں باکسرز کے لاپتہ ہونے کی مقامی انتظامیہ کو اطلاع کر دی ہے۔

سلیمان بلوچ نے 63 کلوگرام ویلٹر ویٹ کیٹگری جب کہ نذیر اللہ نے کامن ویلتھ گیمز کی 92 کلوگرام ہیوی ویٹ مقابلے میں شرکت کی تھی۔

باکسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کو لئے بغیر وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات باکسنگ فیڈریشن کے ہمراہ ہیں، کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں 4 آفیشلز اور 5 باکسرز برطانیہ گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر اللہ اور سلمان بلوچ نے پاکستانی سفارتخانے کے ظہرانے میں شرکت بھی کی تھی جس کے بعد سے دونوں کھلاڑی رابطے میں نہیں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.