پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔ انہوں نےبین الاقوامی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے انٹرویو میں واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پاچکا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک بورڈ بھی قرض کی منظوری دیدے گا۔ پاکستانی معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی اور سخت فیصلوں کے بعد معاشی صورتحال پر قابو پایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.