پاکستانی کو گلے سے لگا لیا ۔۔ شہزادے نے سڑک پر بلاک ہٹانے والے پاکستانی کی تعریف کی، کون سا بڑا انعام بھی ملا؟

image

خلیجی ریاستوں میں موجود پاکستانی نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن رکھے ہوئے ہیں بلکہ اب حکمرانوں تک کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کافی وائرل تھی جس میں فوڈ ڈیلوری رائڈر عبدالغفور دبئی کی ایک مصروف سڑک پر موجود اینٹیں ہٹاتا دکھائی دے رہا تھا، اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا تھا۔ رائیڈر نے وہ اینٹیں سڑک سے ہٹا کر ایک طرف کر دی تھیں تاکہ کسی جانی اورمالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس عمل نے دبئی کے شہزادے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو اس حد تک متاثر کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی اس نوجوان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا تھا، لیکن چونکہ ان دنوں شہزادے بیرون ملک تھے تو ملاقات نہیں کر سکے تھے۔ لیکن اب وہ اس پاکستانی رائیڈر سے مل چکے ہیں۔

دبئی کے شہزادے حمدان بن محمد نے نہ صرف اس پاکستانی کو اپنے پاس بلایا بلکہ سوشل میڈیا پر غفور کے ساتھ تصاویر بھی شئیر کیں، جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہزادے پاکستانی کے اس عمل سے بے انتہا خوش تھے۔ دوسری جانب شہزادے نے غفور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بعدازاں عبدالغفور کا کہنا تھا کہ جو میں نے کیا اس پر شہزادے نے میرا شکریہ ادا کیا، شہزادے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ مجھے عبدالغفور سے مل کر بے حد خوشی ہوئی، عبدالغفور ایک بہترین مثال ہے۔

دوسری جانب یہ بلاک طلابات نامی کمپنی کے ٹرک سے گرا تھا، جس نے پاکستانی کے اس عمل کی نہ صرف تعریف کی بلکہ بطور انعام عبدالغفور کو پاکستان جا کر گھر والوں کے ساتھ وقت بتانے کا موقع دیا، جس پر عبدالغفور کا کہنا تھا کہ اب میں شیخ حمدان سے مل کر ہی جاؤں گا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.