پنجاب: مون سون کے نئے سیزن کا آغاز، سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ نے اداروں کو الرٹ کردیا

image

لاہور: صوبہ پنجا ب میں مون سون کے نئے سیزن کا آغاز ہونے سے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ  پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں و حکام کی ہدایت کی ہے کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایات دی ہیں کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، دریائے راوی، چناب اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں بھی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

چودھری پرویزالہٰی نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میں خود جلد ان علاقوں کا دورہ بھی کروں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.