بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیاگیا

image

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا گیا۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن  کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج رات پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق دریا راوی میں جسر کے مقام پر آج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزار سے ایک لاکھ کیوسک ہو گا۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریا راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

دریائے راوی میں سیلابی صورتحال سے نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور جھنگ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.