شہبازگل کا مزید ریمانڈ ،ا سلام آباد کی عدالت سے بڑی خبر

image
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہباز گل کو مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاجائےگا یا نہیں ؟ عدالت نے فیصلہ ایکگھنٹے کیلئے موخر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو مقامی عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس شہباز گل کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پمز اسپتال کے پچھلے دروازے سے لیکر روانہ ہوئی، پمز اسپتال سے عدالت جاتے وقت شہباز گل نے منہ پر آکسیجن ماسک لگایا ہوا تھا اور انہیں وہیل چیئر پر اسلام آباد کچہری منتقل کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کمرہ عدالت کے باہر ایف سی کی نفری بھی تعینات ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز گل کھانس رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ میرا ماسک بھی چھین لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.