کبھی کبھار ایسا اتفاق ہوجاتا ہے کہ جب ہم کسی شادی کی تقریب میں جائیں اور وہاں ہمارے کپڑے ویٹر یا پھر ٹیبل کے کپڑے سے میچ کر جائیں۔
چند ایسی ہی حیرت انگیز تصاویر آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کو دکھانے جا رہی ہے جنہیں دیکھ کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے اور سوچیں گے کہ آخر ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔
1- کارپٹ کی طرح کے کپڑے
ان خاتون کا ڈریس کارپٹ سے میچ کر گیا جسے دیکھ کر وہ بے ہوش ہی ہوگئیں۔
2- صوفے اور آدمی کی قمیض کا پرنٹ بالکل ایک جیسا
اس شخص کی قمیض صوفے کے کپڑے سے اتنی میچ کر گئی ہے جسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ آدمی کی شرٹ صوفے کے کپڑے کا ہی حصہ ہو۔
3- بینک کا کارڈ اور خاتون کی قمیض بالکل ملتی جلتی
راہ چلتی خاتون کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ بینک کا ڈیبٹ کارڈ ان کے کپڑوں سے کتنا ملتا جلتا ہے۔ خاتون یہ کارڈ دیکھنے کے بعد غصے میں بھی آسکتی ہیں۔
4- مارکر بھی گلابی اور ٹیچر کے بھی
یہ اتفاق ہوسکتا ہے کہ ایک کلاس روم میں پڑھاتی ٹیچر کے کپڑے یہاں تک بال بھی گلابر مارکر کے کیپ سے میچ کر گئے۔ مذکورہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔
5- جوتا اور فرش میچنگ کر گئے
جوتا اور فرش دونوں اتنا مل گئے ہیں کہ کچھ دیر کے لیے جوتا نظر ہی نہیں آیا۔