ماں اور ! ملکہ الزبتھ کی قبر کہ کتبے میں کیا لکھا ہے؟ جانئیے ان کی قبر کے بارے میں چند راز

image

"دی گارڈین" کی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کو نئے لیجر پتھر سے آراستہ کردیا گیا۔ کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں آنجہانی برطانوی ملکہ اور اس کے شوہر فلپ کے نام اس کے والدین کے ناموں میں شامل کیے گئے ہیں۔

بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ایک نئے لیجر پتھر سے آراستہ کردیا گیا ہے۔ پتھر کے سلیب پر آنجہانی ملکہ، اس کے شوہر، اور اس کے والدین کا نام ہے۔

جارج ششم 1895-1952

الزبتھ 1900-2002

الزبتھ دوم 1926-2022

فلپ 1921-2021

شہزادی مارگریٹ کی راکھ بھی چیپل میں دفن ہے، حالانکہ ان کا نام پتھر پہ موجود نہیں ہے ۔ چیپل کے فرش پر پچھلے لیجر پتھر پر سنہری حروف میں "جارج ششم" اور "الزبتھ" لکھا ہوا تھا۔

کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈسر کیسل میں سینٹ جارج کے چیپل کا حصہ ہے، اور اسے ملکہ الزبتھ دوم نے 1962 میں اپنے والد کی تدفین کے لیے بنایا تھا۔ جارج ششم کو اصل میں چیپل میں منتقل ہونے سے پہلے 1952 میں ان کی موت کے بعد قلعے کے شاہی والٹ میں دفن کیا گیا تھا۔

تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب قومی سوگ کا دور ختم ہوا، سرکاری عمارتوں پر جھنڈے ایک بار پھر لہرائے گئے۔ شاہی سوگ منگل تک جاری رہے گا ۔ توقع ہے کہ عوام کی طرف سے رکھی گئی اشیاء(پھولوں وغیرہ) کو ہٹانے کا کام ریاستی جنازے کے ایک ہفتہ بعد پیر کو شروع ہو گا اور سات دن تک جاری رہے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.