سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز تو بہت ہیں ، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک جم کا منظر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں مرد و خواتین ورزش کرنے آتے ہیں۔
اسی جم میں دو خواتین اس وقت گتھم گتھا ہو گئیں، دراصل ہوا کچھ یوں کہ سیاہ شرٹ پہنے خاتون اپنی باری کاا نتظار کر رہی تھی لیکن اچانک ایک ہرے رنگ کی شرٹ پہنے خاتون نے مشین پر قبضہ کر لیا۔
ہرے رنگ کی شرٹ پہنے خاتون نے مشین پر آتے ہی سیاہ رنگ کی شرٹ پہنے خاتون کو دھکا دیا، اب ظاہر ہے دھکا کھا کر خاتون کو بھی چڑھا غصہ اور ورزش کی تھکان کچھ یوں نکالی کہ ہرے رنگ کی شرٹ پہنے خاتون کے بال پکڑ کر ایک طرف لے گئی۔
جم میں موجود دیگر خواتین نے بھی بیچ بچاؤ کی کوشش کی تاہم دونوں خواتین اس حد تک گتھم گتھا تھیں کہ بیچ بچاؤ ممکن نہ ہو سکا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔