بچپن کی تصویریں بولتی ہیں اور دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ ایک بار جب آپ پرانا البم دیکھنے بیٹھتے ہیں تو انہی تصویروں کی میٹھی یادوں میں کھو جاتے ہیں۔ ہر ایک شخص اپنے بچپن کی تصویروں کو سنبھال کر رکھتا ہے۔
عام لوگوں کے علاوہ شوبز کے بڑے اداکار بھی اپنے بچپن کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں آج کے دور کے مطابق سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں تاکہ ان کے مداحوں کو معلوم ہوسکے کہ وہ بچپن میں کیسے دکھائی دیتے تھے۔
آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام مشہور شخصیت کی بچپن کی تصویر لیکر آئی ہے جس میں آپ نے اسے پہچان کر جواب دینا ہے کہ وہ کون ہے۔
تو بتایئے تصویر میں موجود خوبصورت بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ آپ کو اشارہ دیتے ہیں کہ ان کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے اور آج کل یہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
ان کی بچپن کی بے شمار تصاویر انٹرنیٹ پر بھری پڑی ہیں جن میں انہیں پہچاننا کافی مشکلہ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ اس بچی کو پہچاننے میں کامیاب نہیں ہوسکے تو جواب آپ کو بتاتے ہیں۔
تصویر میں دکھائی دینے والی معصوم بچی اور کوئی نہیں بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں جو چند روز قبل بیٹی کی ماں بنی ہیں۔ عالیہ اپنی شادی کے سات ماہ بعد ماں بنیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
عالیہ بھٹ تصویر میں اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ موجود ہیں۔