پاکستان سے بھاگ کر بھارت چلا گیا ۔۔ چاہے مجھے یہاں جیل میں ڈال دو ۔۔ والد کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکا بھارت گیا تو وہاں کی پولیس نے کیا کیا؟

image

بچوں کی بھلائی کیلئے والدین اکثر ہی انہیں نصحیت کرتے اور کبھی کبھار ڈانٹ بھی دیتے ہیں جس پر وہ گھر چھوڑ کر چلے جاتے تھے پر اب تو ایسا ہوا ہے کہ اس ڈنٹ کی وجہ سے لڑکا ملک ہی چھوڑ کر چلا گیا۔

یہ واقعہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کا ہے جہاں کے ایک لڑکے کی ویڈیو خوب انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ بھارتی پولیس کو بیان دے رہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے یہاں بھارت آ گیا ہوں اور اب پاکستان واپس نہیں جانا چاہتا کیونکہ ایک دن مجھے گھر والوں نے سامان لینے کیلئے موٹر سائیکل پر بھیجا تو غلطی سے واپس پر مرغی موٹر سائیکل کے نیچے آ کر مر گئی۔

تو ان کے مالکان نے ہمارے گھر آ کر شکایت کی جس پر والد نے سختی سے ڈانٹا، گالیاں دیں اور برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ ابھی تو مرغی مری ہے اگر اللہ نہ کرے کو ئی بچہ نیچے آ جاتا تو ہم کیسے کسی کا نقصان بھرتے۔لیکن یہاں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی اور پولیس نے مجھ سے عزت سے بات، مارا نہیں بلکہ کھانا بھی کھلایا جبکہ پاکستان کی پولیس تو پہلے عوام کو مارتی ہے پھر کچھ کھلاتی ہے۔

آگے بڑھتے ہیں اور بتاتے چلیں کہ اپنے بچے کی پاک آرمی کی طرف سے معلومات ملنے پر اس لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا میرا بڑا ہو گیا ہے لیکن اتنا سمجھدار نہیں ہے، کوئی بھی بات ہو جلد دل پر لے جاتا ہے پہلے بھی میں ڈانٹتا تھا پر اس نے کبھی اتنا برا نہیں منایا مگر گھر سے جانے کے بعد ایک دن باہر ہی رہا میں بلانے بھی گیا پر آیا نہیں اور دوسرے دن والدہ بلانے گئی تو دیکھا کہ وہ وہاں ہے ہی نہیں۔

پھر ہمیں یہ معلوم ہوا کہ وہ بارڈر کراس کر گیا، اس بات پر افسوس تو بہت ہوا پر اس بات کی خوشی ہے کہ پاک فوج ہم سے بہت تعاون کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری اولاد 5 سے 6 دن میں واپس گھر آ جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ آج سے 5 ماہ پہلے سامنے آیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.