توشہ خانہ کیس: حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر

image

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر جلد فیصلہ کردیں گے جبکہ عدالت نے حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل علی ظفر اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش، جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ آپ کا ریفرنس کیا تھا، محسن شاہ نواز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روکے، الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کے لیے کمپلینٹ فائل کی ہے، اور پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی روک رکھا ہے، کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے۔ عمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ کمیشن نے 13 دسمبر کیلئے ایک اور نوٹس جاری کیا ہےعدالت اسے روک دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.