کسی کی اہلیہ ائیر ہوسٹس ہیں تو کسی اہلیہ ڈاکٹر۔۔ پاکستان کی مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

رانا ثناء اللہ:

مشہور سیاست دان اور موجودہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔

لیکن ان کی اہلیہ نبیلہ ثناء اگرچہ سیاست میں اُس طرح فعال نہیں، تاہم وہ گھریلو معاملات کو ہی دیکھتی ہیں۔ وہ ایک ہاؤس وائف ہیں، اور بچوں اور شوہر کو بخوبی سنبھالتی ہیں۔

نبیلہ کو اپنےشوہر کی بے پناہ پرواہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں مشورے دیتی ہیں، کہ میں انہیں بیان بازی سے روکتی ہوں، ہو سکتا ہے کہ مجھے کوئی ڈر ہو، کیونکہ رانا صاحب ہائیپر ہو جاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ رانا ثناء اللہ گھر کا خرچ اہلیہ کے ہاتھ میں رکھتے ہیں، اور اہلیہ بھی شوہر کی جانب سے دی گئی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھاتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن:

اس وقت مقبولیت میں حافظ نعیم الرحمٰن بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، جنہوں نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں عوام میں خوب مقبولیت حاصل کی۔

جماعت اسلامی کراچی کی اہم ترین شخصیت اور کراچی کے پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھنے والے حافظ صاحب کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں۔

اسکارف اوڑھے، برقع پہنے دھیمے لہجے کے سات بااخلاق شخصیت کی ترجمانی کرتی حافظ نعیم کی اہلیہ ڈاکٹر شمائلہ نے شوہر کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کیے، بلکہ ایک بہترین شوہر ہونے کی وجہ سے وہ انہیں رول ماڈل بھی تصور کرتی ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ:

مشہور نیوز اینکر اور صحافی شاہ زیب خانزادہ کا شمار بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتے ہے، جن کے چبھتے ہوئے سوالات سیاست دان کو مشکل میں بھی ڈال دیتے ہیں۔

صحافی کی اہلیہ بھی کوئی عام خاتون نہیں ہیں، بلکہ اداکارہ رشنا خان ہیں۔ اداکارہ رشنا خان نے 3 سال تک فلائنگ اٹینڈینٹ کے طور پر بھی کام کیا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ رشنا خان کو گھومنے پھرنے کا بھی شوق ہے۔

فواد چوہدری:

سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما فواد چوہدری بھی سب کی توجہ حاصل کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی اہلیہ حبا فواد بھی فیشن کی دنیا کا ایک اہم نام رکھتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ حبا فواد نے پنے فیشن برانڈ کا نام بھی اپنی بیٹی کے نام پر رکھا ہے۔

اس سب صورتحال میں فواد چوہدری بھی اپنی اہلیہ حبا فواد کو مکمل سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حامد میر:

مشہور اینکر اور صحافی حامد میر کا شمار بھی پاکستان کے مقبول ترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ سینئر صحافی کی اہلیہ نشید حامد بھی صحافت کے پیشے سے وابسطہ رہ چکی ہیں۔

نشید حامد نے بطور نیوز کاسٹر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، جہاں وہ خبریں پڑھا کرتی تھیں۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ حامد کو اپنے پیشے سے بے حد محبت ہے۔ وہ اپنے پیشے کے آگے کسی چیز کو نہیں دیکھتے ہیں، اسی لیے گھر اور بچوں کو میں نے سنبھالا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.