پاکستان میں شیروں کے نام بھی کافی منفرد ہیں لیکن انہی ناموں میں سے کچھ نام ایسے ہیں جس میں بیٹے نے والد کے نام پر رکھ دیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، رحیم یار خان اور دریا خان، یہ 4 شہر یا ڈسٹرکٹ اپنے ناموں کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شہروں کے نام 4 بھائیوں کے نام پر رکھے گئے تھے۔
رحیم یار خان شہر بھی انہی ناموں میں سے ایک ہے جو کہ پہلے نوشہرہ کے نام سے جانا جاتا تھا تاہم 1809 میں نواب محمد صادق خان نے نام تبدیل کر کے رحیم یار خان رکھ دیا، والد کا نام زندہ رہے بیٹے نے عمل کر کے دکھایا۔
ڈیرہ غازی خان بھی انڈس دریا کے پاس موجود ہے، جو کہ 15 ویں صدی کے آخر میں وجود میں آیا، اس شہر کو بھی غازی خان کے بیٹے نے والد کے نام پر رکھا۔
جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان 15 ویں صدی کے بلوچ چیف نے بنایا تھا جس کا نام بھی والد کے نام یعنی اسماعیل خان کے نام پر رکھا تھا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس شہر سے پہلے یہاں ایک شہر تھا جو انڈس دریا کی زد میں آگیا تھا۔
اسی طرح ایک اور شہر دریا خان بھی ہے جو کہ انہی بھائیوں کے ایک بھائی دریا خان کے نام پر رکھا گیا تھا۔