سوشل میڈیا پر ان دنوں بجلی اور بلیک آؤٹ سے متعلق کافی دلچسپ میمز اور خبریں موجود ہیں لیکن اس سب میں مشہور شخصیات بھی اظہار خیال کر رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ بھی اس بجلی کے بلیک آؤٹ پر اظہار خیال کر رہی ہیں۔
وہ بھی اس صورتحال میں متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں، جبکہ ان کے گھر کی بجلی جانے پر وہ اس لیے بھی زیادہ پریشان ہیں، کیونکہ بیٹی کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
پی ٹی وی کے خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی مشہور نیوز کاسٹر نے پوسٹ اور تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کل پہلا فائنل کا پرچہ ہے اور میری بیٹی کی طرح جانے کون کون پڑھائی کر رہا ہوگا، پرانے انداز میں؟
ساتھ ہی عشرت فاطمہ نے لکھا کہ موم بتی کی روشنی بھی اللہ کے کرم سے ذہن اور مستقبل کو روشن کر سکتی ہے، انشاء اللہ۔
کئی طلباء اس وقت بغیر بجلی کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں، ایسے میں جہاں انہیں پریشانی کا سامنا ہے، وہیں والدین کو اپنا پرانا زمانہ بھی یاد آ گیا ہے۔