قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندر ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پو وائرل ہو گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہلکے رنگ کے خوبصورت کپڑوں میں ملبوس شاہین اور انشا آفریدی بہت خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب انتہائی خوشگوار انداز سے طے پائی۔ قومی کرکٹرز اداکاروں نے بھی شاہین کے نکاح میں شرکت کر کے دن کا یادگار بنایا۔
شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب سے کھانے کا مینیو بھی سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنا۔