چچا افتخار نے جوان وزیر کھیل کو نہ بخشا ۔۔ وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے کیسے مارے؟ ویڈیو

image

بزرگ کھلاڑی کہے جانے والے افتخار احمد نے کمال کر دیا۔ وہاب ریاض جو کہ قومی ٹیم کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں انہیں دھو ڈالا اور 6 گیندوں پر 6 چھکے بھی مارے۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ وہاب ریاض اب پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر کھیل بھی ہیں۔

لیکن آج چچا افتخار نے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے آخری اوور میں انہیں گراؤنڈ کے طاروں اطراف لمبے لمبے چھکے مارے جس کے بعد ان کی ہر جگہ واہ واہ ہونے لگی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔یہی نہیں اب ان دونوں کھلاڑیوں کی ایک گپ شپ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

جس میں وزیر کھیل وہاب نے کہا کہ افتخار نے ناقابل یقین شاٹس کھیلےاور اپنی مہارت دیکھاتے ہوئے شاندار و رحیرت انگیز بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور میں تھوڑا مایوس ہوا لیکن آپ کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ بھی آیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے 185 رنز بنائے۔ اور یہ میچ کوئٹہ کے ہی نام رہا۔


مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.