الیکشن کمیشن کا صدر کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار

image

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر کی جانب سے ایسے الفاظ پر افسوس اور مایوسی ہوئی ہے۔

خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔

ادارے نے صدر مملکت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.