صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، رانا ثنا اللہ

image

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

وفاقی وزرا صدر مملکت عارف علوی پر برس پڑے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا ے کہ عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہیں۔ صدر کے منصب کا پاس رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کرائی۔ سپریم کورٹ نے بھی اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں۔  آئینی حدود سے تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔ اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں۔ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.