توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو نیب نے 9مارچ کو طلب کر لیا

image

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کر لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا۔

نیب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کو بھی طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم یو اے ای بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے 8نومبر 2022کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع کی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.