ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نےممنوعہ فنڈنگ کیس  میں عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ویڈیو لنک پر بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے وکیل سے سوال کیا کہ  دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر کیا فیصلہ ہوا؟ وکیل نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

عمران خان کی 20 فروری کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ وکیل نے کہا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق عدالت کے کچھ تحفظات تھے۔3مارچ تک عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو مشروط طور پر عبوری ضمانت دی گئی تھی۔عمران خان نے شامل تفتیش ہونے اور ہر سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

:

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر پراسیکیوشن کا میڈیکل رپورٹ پر اعتراض ہے تو میڈیکل بورڈ بنوا دیتے ہیں۔واقعہ وزیرآباد کا ہے تو میڈیکل بورڈ بھی ادھر ہی بنا دیا جائےٓعمران خان کا ایم ایل سی بھی تو وزیرآباد کا ہی ہو گا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے 9 بار حاضری سے استثنیٰ دیا آپ نے ایک بار بھی چیلنج نہیں کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ اگر آپ حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کرینگے تو پھر میڈیکل بورڈ تشکیل دینا پڑیگا۔وہ ایک سماعت پر استثنیٰ چاہ رہے ہیں آپ انہیں 6ماہ کا دینا چاہتے ہیں۔عمران خان کو اتنی بار استثنیٰ مل چکا آپ میڈیکل چیک اپ کی درخواست دے دیتے۔کیا وزیرآباد واقعے پر کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا؟

انہوں نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ایک نئی طرف چل پڑیگا میں کچھ کہنا نہیں چاہ رہا۔عمران خان ایک سماعت پر حاضری سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔اگر آئندہ سماعت پر پیش نہیں ہونگے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.