جیل بھرو تحریک آج پشاور سے ، ہتھکڑی چوم کر آزادیوں کا پیغام دینگے:فواد چوہدری

image

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت آج پشاور میں گرفتاری دیں گے، ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، پشاور بھی مہنگائی کے خلاف گرفتاری کی تحریک کیلئے باہر نکلے گا۔

تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام،تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے،ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، انشاللہْ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائ کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

واضح رہے جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے ہزاروں کارکنان جیل بھرنے کیلئے نکلیں گے، پشاور سے کارکنان کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے والے قائدین کے نام جاری کردیے گئے۔

گرفتاریاں پیش کرنے والوں کے نام جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی جانب سے پیش کئے گئے ہیں، سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی گرفتاریاں دینے والوں میں شامل ہیں، فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت اور کارکن ساتھ ساتھ ہیں، آج پشاور میں گرفتار ہونے والے ہزاروں کارکنان کے ساتھ شاہ فرمان،عاطف خان،شہرام خان جیسے قائدین شامل ہیں، اس کے علاوہ فضل الہی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی گرفتاریاں پیش کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.