جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

image

انتظامیہ  نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  کارکنوں کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر سمیت دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کی سخت سیکیورٹی میں کارکنوں کو لیجایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب  نگراں وزیر جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی خاطر تواضُع کریں گے۔ایک شخص ہوں یا ایک ہزار ،عدالت کا حکم آئے تو ہمارا بندوبست مکمل ہوگا۔

انہون نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدی بے فکر ہوکر آئیں، تحریک کے قیدیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے  کہ جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے  کارکنان جیل بھرنے کیلئے نکلیں گے۔ پشاور سے کارکنان کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے والے قائدین کے نام جاری کردیے گئے۔

سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی گرفتاریاں دینے والوں میں شامل ہیں، فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.