سپریم کورٹ میں 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے بینچ تشکیل دیا تھا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بنچ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال ، جسٹس سیدمنصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کاحصہ ہیں۔
ازخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹ پر لیا گیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے علم میں لایا گیا 2 صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔