ہماری گرفتار سیاسی قیادت سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا، عمران خان

image

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری گرفتار سیاسی قیادت سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا، اسد عمر کو لیہ جب کہ شاہ محمود کو اٹک جیل بھجوا دیا گیا۔

ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح کے ہتھکنڈ ے استعمال کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ملک میں بدقسمتی سے مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ پرویز مشرف کے مارشل لامیں ایسے حالات نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے لیے کارکنان بڑی تعداد میں نکلے، اس تحریک کا مقصد صرف پرامن احتجاج کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو رات کو تین بجے گھر سے اٹھایاگیا اور بچوں کے سامنے مارا گیا۔ شہبازگل پر تشدد کیا اور کہاعمران خان کے خلاف بیان دو۔بتایاجائے یہ پاکستان کی تاریخ میں کب ہواہے؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.