بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

image

کوئٹہ: ضلع بارکھان کے شہر رکھنی میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی سی  بارکھان عبداللہ کھوسہ  نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں  دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.