آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل:کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا

image

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور  بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

The daring, resolute & measured response from Pakistan thwarted Indian nefarious designs. Let this day be a reminder that while being a peace-loving nation, Pak AFs are ever ready, not only to defend every inch of motherland, 2/3

— DG ISPR (@OfficialDGISPR)

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں  پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپگینڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.