پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا

image

اسلام آباد: پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا، یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان سرور گوندل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی

وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت 10 ارب روپے دے چکی، باقی 24 ارب بھی مل جائیں گے، اس حوالے سے ہم سارے ایک پیج پر ہیں۔

سرور گوندل نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کسی فورم پر اعتراض نہیں کیا، مردم شماری کیلئے 10 سال کی شرط آئین میں موجود نہیں ہے، مردم شماری 5 سال میں بھی ہوسکتی ہے۔

ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاک فوج کے 86 ہزار جوان سیکیورٹی کیلئے موجود ہوں گے، سیلاب متاثرین کے لئے بھی ایس او پی بنائی گئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرور گوندل نے یقین دہانی کرائی کہ سارے ریکارڈ کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے ایک لاکھ 85 ہزار 900 بلاکس بنائے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.